کراچی: آج تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کراچی: آج تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے
کیپشن: Karachi: All private educational institutions will remain closed today(file photo)

ایک نیوز: طلباء کیلئے خوشخبری۔ سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کے خلاف آج کراچی میں تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے  نجی اسکول سسٹم کے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین  خالد رضا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے خالد رضا کو ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا ،فائرنگ کی جگہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ کراچی میں آج تمام نجی اسکول بندرہیں گے،خالد رضا کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیاجائے۔

دوسری جانب آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ آج تمام نجی اسکولز کھلے رہیں گے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں کی چھٹی کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔