کرکٹر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت

کرکٹر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت
کیپشن: Cricketer Iftikhar Ahmed gave birth to a daughter

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق افتخار احمد نے ٹوئٹ کرکے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی ہے۔انہوں نے  بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے۔


سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے قومی کرکٹر کو بیٹی کی ولادت پر  مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

افتخار احمد ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔