کم وقت میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا ریکارڈقائم

کم وقت میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا ریکارڈقائم
کیپشن: A record holder for eating 49 grams of cotton candy in a short time

ویب ڈیسک:برطانیہ کی سپیڈ ایٹر لیاہ شُٹکیور نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ڈیوڈ ولسن کے مطابق لیاہ کو ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے  کم از کم 45 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانی تھی۔ 

لیاہ شُٹکیور کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی مزے دار تجربہ تھا۔

واضح رہے لیاہ 28 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام پر رکھتی ہیں جن میں ایک منٹ کے اندر 19 چکن نگٹس اور 10 جیلی ڈو نٹ کھانے کے ریکارڈز شامل ہیں۔