میں نے بھارت جا کر وہاں کے لوگوں کو کام دیا : وارث بیگ

میں نے بھارت جا کر وہاں کے لوگوں کو کام دیا : وارث بیگ
کیپشن: I went to India and gave work to the people there: Waris Baig

ویب ڈیسک: پاکستان کے مشہور سنگر وارث بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت جاکروہاں کے لوگوں کو کام دیا۔

حال ہی میں  دیئے  گئے ایک انٹرویو کے دوران وارث بیگ نے انکشاف کیا کہ بھارت کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ ان کے  ماضی کے مقبول گانے ’کل شب دیکھا چاند جھروکے میں‘ کی دھن کاپی کرنے پرمجھ سےمعافی مانگ چکے ہیں۔

وارث بیگ نے بتایاکہ ’ماضی میں ایک پروگرام میں نادیہ خان نے مجھے اور مہیش بھٹ کو ایک ساتھ لائیو کال پر شامل کیا تھا جس دوران مہیش بھٹ نے میرے گانےکی دھن  کاپی کرنے پر مجھے سوری کیا تھا، اس کال پر مہیش بھٹ نے مجھے کہا تھا کہ ہم نے آپ کا گانا آپ کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جس کیلئے میں  معذرت خواہ ہوں‘۔

 دوسری جانب بھارت سے ملنے والی پیشکش کے سوال پر وارث بیگ کا کہنا تھا کہ’خوش قسمت ہوں کہ میں نے بھارت جاکر ملائیکا اروڑا اور امریتا اروڑا  کے ساتھ  2 ویڈیوز بنائیں، ہمارے یہاں سے  لوگ بھارت کام لینے جاتے ہیں لیکن میں نے بھارت جاکر بھارتیوں کو معاوضہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب پاکستانیوں کیلئے بھارت جانا آسان نہیں تھاکیونکہ بھارت کاویزا بہت مشکل سے ملتا تھا لیکن میں نے سوچ لیا تھا کہ پاکستان میں اتنا نام کمانے کے بعد مجھےزیب نہیں دیتا کہ میں بھارت جاکران سےکام اور معاوضہ مانگوں۔

دوران گفتگو وارث بیگ نے ملائیکا اور امریتا کے ساتھ میوزک ویڈیوز کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’بھارت میں پروفیشنلزم زیادہ پایا جاتا ہے، وہ لوگ وقت پر آجاتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر جانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ‘۔

یاد رہے کہ وارث بیگ نے اپنے مشہور زمانہ گانے ’ تیری زلف دا کنڈل خنجر‘ میں ماڈلنگ کیلئے بھارت کی معرو ف اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی خدمات حاصل کی تھیں اور انہیں معاوضہ بھی ادا کیا تھا ۔

اس کے علاوہ وارث بیگ نے اپنے ایک اور گانے ’ تیرے بنا‘ میں امریتا اروڑا کو بطور ماڈل لیا تھا ۔