کوہاٹ گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ،  بیرسٹر سیف  

کوہاٹ گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ،  بیرسٹر سیف  
کیپشن: There is no deadlock in Kohat Grand Jirga, barrister safe

ایک نیوز: ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کوہاٹ گرینڈ جرگے میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ، جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق  بیرسٹر سیف  نے اپنے پیغام میں کہا ہے   کہ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے ،ایک فریق نے مشاورت کے لئے وقت مانگا تھا جس سے تعطل پیدا ہوا، اسلحے کی واپسی اور مین شاہراہ کھولنے پر گرینڈ جرگہ متفق ہوگا تو حکومت مزید اقدامات اٹھائے گی۔ 

انہوں نے کہا حکومت ٹل پاڑا چنار روڈ کی  سکیورٹی  کے لئے نجی مورچے مسمار کرکے اپنی پوسٹیں قائم کرے گی ،پولیس کے چار سو اہلکار تعینات کئے جائیں گے، علاقے مین ایف سی کے دو پلاٹون بھی تعینات  کیے جائیں گے ،ملٹری کورٹس کی سزاؤں کے خلاف  اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے۔