ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید38 فلسطینی شہید جبکہ 137زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے قریب حملہ کیا، ہسپتال کےآئی سی یو ڈائریکٹراورطبی عملے کے 2ارکان شہید ہوگئے، صیہونی فورسز نے کمال عدوان ہسپتال کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا، ہسپتال روزانہ حملوں کے باعث غیر فعال ہو گیا۔
اسرائیل کی طرف سے شمالی غزہ کا محاصرہ جاری رہا، مقبوضہ مغربی کنارے میں تلکرم پناہ گزین کیمپ پر چھاپے مارے گئے، تلکرم میں گزشتہ روز8 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 7اکتوبر2023ء سے جاری جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 399 تک پہنچ گئی، ایک لاکھ 7ہزار 940 زخمی ہوچکے، اسرائیلی فورسز کی غزہ کی سخت ناکہ بندی، امدادی سامان لے جانے پرپابندی عائد کردی۔
غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں 3بچے بھی سردی کے باعث دم توڑ گئے ہیں ۔