ایک نیوز: سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2ہزار 620 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم ہے۔
خیال رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کمی ہوئی تھی ،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 74ہزار روپے ہوگئی تھی ۔