ایک نیوز: مہنگائی میں مسلسل اضافہ، ہفتہ وار شرح مزید 0.80 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 5.08 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ، ٹماٹر 44 روپے، چینی 3 روپے اور گھی 7 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔
جلانے کی لکڑی 13 روپے فی من، کوکنگ آئل 21 روپے ،بیف 6 روپے، گڑ ایک روپیہ، ایل پی جی 7 روپے اور مٹن 3 روپے مہنگا ہوگیا ۔