ایک نیوز: وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، پانچ ماہ میں ترسیلات زر 14.77 ارب ڈالر رہیں، جولائی تا نومبر برآمدات 7.4 فیصد اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھیں، کل بیرونی سرمایہ کاری میں 42.2 فیصد کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے مالی ذخائر میں 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.85 ڈالر تک پہنچ گئے،چار ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 23.2 فیصد کا اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی میں 101.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4ماہ میں مالی خسارہ 495 ارب روپے سرپلس رہا، زرعی شعبے کو قرضوں میں 8.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا نومبر افراط زر کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد پر آگئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ ماہ میں 0.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔