ویب ڈیسک:جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف جھنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاہ جیونہ دربار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ جیونہ میں سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی، شہباز شریف سے ملاقات کے بعد فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018 میں قومی اسمبلی کے جلقہ این اے 114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل
Dec 27, 2023 | 23:43 PM