شروتی ہاسن اور بوائے فرینڈ کی خفیہ شادی کی تردید

Dec 27, 2023 | 23:13 PM

ویب ڈیسک:شروتی ہاسن اور ان کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے خفیہ شادی کی تردید کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ شروتی ہاسن نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خفیہ شادی کی تردید کر دی اور کہا کہ میں اپنی شادی کو کیوں چھپاؤں گی؟
اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، ایک ایسی شخصیت کی مالک ہوتے ہوئے جس کی ہر ایک چیز سب کے سامنے ہے تو پھر میں یہ کیوں کسی سے چھپاؤں گی؟
شروتی ہاسن نے طنزیہ ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس لیے جو لوگ مجھے بالکل نہیں جانتے، براہ کرم پرسکون ہو جائیں۔
اس کے ساتھ ہی شروتی ہاسن کے دیرنیہ بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ناصرف گردشی خبروں کی تردید کی بلکہ اوری سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا۔
سنتانو ہزاریکا نے لکھا کہ آپ سب کو پرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم شادی شدہ نہیں ہیں۔
انہوں نے اوری کا نام لیے بغیر مزید لکھا کہ وہ لوگ جو ہمیں نہیں جانتے براہ مہربانی افواہیں پھیلانا بند کریں۔

مزیدخبریں