ویب ڈیسک:پی سی بی نے 3پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت بڑھانے کی بگ بیش لیگ کی درخواست مسترد کر دی۔
بگ بیش لیگ نے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کا این او سی بڑھانے کیلئے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔
سڈنی تھنڈرز، میلبرن اسٹارز نے پی سی بی سے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔حارث روف،اسامہ میر،زمان خان کے بگ بیش کے لیے این او سی کی معیاد کل ختم ہو جائے گی۔
تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت بڑھانے کی بگ بیش لیگ کی درخواست مسترد کر دی اور بگ بیش فرنچائزز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے تک آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی۔