ویب ڈیسک:رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ شاہ محمود نے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، فوری اقدام کرکے ان کی رہائی ممکن بنائی جائے۔
مہر بانو قریشی نے درخواست میں مزید کہا کہ اُن کے والد کو پولیس نے غیر قانونی طور پر اغوا کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اُن کی ضمانت بھی منظور کر رکھی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کو دی گئی درخواست میں یہ بھی کہا کہ ضمانت کے بعد شاہ محمود قریشی کی روبکار جارہی ہوئی اور انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا لیکن انہیں پولیس فوراً غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے لے گئی۔
مہربانو قریشی نے درخواست میں کہا کہ پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اس معاملے پر خاموشی حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ صاف و شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
مہر بانو نے شاہ محمود کی رہائی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیدی
Dec 27, 2023 | 23:01 PM