کراچی جانیوالے مسافرپھنس گئے،پرواز 37گھنٹےبعدبھی روانہ نہ ہوسکی

کراچی جانیوالے مسافرپھنس گئے،پرواز 37گھنٹےبعدبعدبھی روانہ نہ ہوسکی
کیپشن: کراچی جانیوالے مسافرپھنس گئے،پرواز 37گھنٹےبعدبعدبھی روانہ نہ ہوسکی

ایک نیوز :لاہور ایئرپورٹ پرکراچی جانیوالے مسافرپھنس گئے،نجی ایئرلائن کی پرواز 37گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی ۔

پرواز روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے لاہور ایئرپورٹ پرشدید احتجاج کیا ۔

مسافروں کاکہنا تھا کہ پرواز کو 25 دسمبر کی صبح 9 بجے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا ۔گزشتہ روز صبح سے تین سے چار بار وقت دیا گیا تاہم پرواز نہیں بھیجی گئی ۔آج رات ساڑھے دس بجے کی فلائٹ کا کنفرم کرکے بورڈنگ کا بول کر آخری وقت میں پرواز منسوخ کر دی ۔کراچی جانے والی پرواز کے بجائے پرواز بیرون ملک بھیج دی ۔