میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

 میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
کیپشن:  میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

ایک نیوز :لاہورسمیت پنجاب بھرکے میدانی علاقے  شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے،موٹرویز کوٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔

  شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

لاہور کی شاہراہوں پرشدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر، ٹریفک روانی شدید متاثر ہوئی،سڑکوں پررش کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات  کردی گئی

سی ٹی اوعمارہ اطہر کاکہنا ہے ککہ موٹرویز کی بندش سے شہر میں غیر معمولی لوڈ بڑھے گا۔