ایک نیوز :شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاررروائی کے دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے والے4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی کے کے مطابق ملزمان محمد طاہر، عدنان عمار، محمد عامر خان اور محمد طیب نادرا کے سابقہ افسران ہیں ۔ گرفتار ملزمان نادرا میگا سینٹر اسلام آباد میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سنئیر ایگزیکٹیو تعینات رہے۔ملزمان نے دوران تعیناتی سال 2019 اور 2020 میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا ملزمان غیر قانونی طریقے سے احساس پروگرام کے نام پر مزدور طبقے کا بائیو میٹرک لیتے تھے اور فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔ملزمان مختلف ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو رقوم کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتے تھے۔گرفتار ملزمان مزدور طبقے کو چند روپوں کا لالچ دے کر فیملی ٹری کا غیر قانونی استعمال کرتے تھے۔ملزمان نے متعدد مزدورں کی فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا ملزمان دیہاڑی دار مزدور اور نشے کے عادی لوگوں کو افغان شہریوں کا والد ظاہر کرتے تھے۔دوران تعیناتی گرفتار ملزمان نے متعدد شناختی کارڈز جاری کئے۔ملزمان نے شناختی کارڈ جاری کرنے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کیں۔ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ہ