اعظم سواتی نے نوازشریف کےکاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع کرادیئے

اعظم سواتی نے نوازشریف کےکاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع کرادیئے
کیپشن: اعظم سواتی نے نوازشریف کےکاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع کرادیئے

ایک نیوز :تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نےمانسہرہ این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات جمع کرادیئے۔

رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کاکہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے کہا ہے جس ملک میں قانون تمام شہریوں کے لیے برابر نہ ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔آج آئین اور قانون کو پامال کیا جا رہا ہے۔جس طرح بانی چیئرمین کو انکی اہلیہ اور ملازمین کے سامنے دھکے دیکر زمان پارک سے گرفتار کیا گیا وہ قابل افسوس ہے۔ہمارے ہزاروں قائدین سمیت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کیا گیا۔آج شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود دھکے دیکر گرفتار کیا گیا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ  قانون کی حکمرانی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا وقت آچکا ہے۔ان تمام تکالیف کو دیکھ کر مجھے وہ تمام تکالیف جو میں نے اور میری فیملی نے برداشت کی وہ چھوٹی لگتی ہیں۔آج ہم نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو اور لیٹرے نواز شریف کے خلاف مانسہرہ این اے 15 سے اعتراضات جمع کرادیئے ہیں۔اگر ملک میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز ہے تو کل پوری دنیا ملک کے اداروں کو لوٹنے والے نواز شریف کو نااہل ہوتے ہوئے ضرور دیکھے گی۔عوام کو 8 فروری کو بلے پر مہر لگا کر اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے بچوں کی آزادی کا تحفظ کرنا ہوگا۔