ویب ڈیسک:الیکشن اخراجات کیلئے عمران خان نے اکاؤنٹس کھلوانے کیلئے بائیومیٹرک کرالیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دو نئے بنک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیو میٹرک کروانے کی درخواست منظور کی۔
عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔
عدالتی حکم کے بعد نجی بینک کا عملہ بانی چیئرمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے اڈیالہ جیل پہنچا۔ عملہ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ۔