ایک نیوز:سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتاہوں قرض اتار دیا۔
سابق صدر آصف زرداری کا گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی پرجلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد غریب ہے ۔ہم نے 1973کے آئین کو بحال کیا۔اسلام آباد والوں کو نظرنہیں آرہا کہ غریب کیسے سوتا ہے۔عوامی مسائل صرف سیاستدانوں کو نظرآتے ہیں۔کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی سے زبان کی اور پھر گیا۔
آصف زرداری کاکہنا تھاکہ جتنے وعدے بلاول بھٹو نے عوام سے کئے وہ ہم سب مل کر پورے کریں گے۔ آپ کو کوئی یہ نہیں کہے گا کہ زرداری نے کوئی وعدہ کیا اوروہ پورا نہیں کیا۔تھوڑا صبر اور لحاظ کریں ہم پاکستان کو بنائیں گے۔ بہت آئے اور بہت چلے گئے آج ذکر صرف ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کا ہے۔