ایک نیوز :صدرمملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کیلئے پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔چین میں بطور پاکستانی سفیر تقرری پر مبارکباد دی۔چین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید گہرا بنانے کی ہدایت کی۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا سفیرسےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین آہنی پاکستان کا برادر، مستقل اسٹریٹجک تعاون پارٹنر ہے۔چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔پچھلی ایک دہائی میں پاک چین اقتصادی راہداری نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔
عارف علوی کاکہنا تھا کہ سی پیک نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے، اسٹریٹجک اہمیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیار کرنے میں مدد کی۔چین کے ساتھ ثقافتی اور تعلیمی تبادلے مضبوط دوستی کیلئے اہم ہیں۔امید ہے کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مزید بہتر ہوگی ۔