اڈیالہ جیل میں عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

Dec 27, 2023 | 16:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بینک اکاؤنٹ کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالدیوسف نے درخواست دائر کی۔

وکیل خالدیوسف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد کے نجی بینک میں اکاؤنٹ غیرفعال ہوچکا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 2 نئے بینک اکاؤنٹ بھی کھلوانا چاہتےہیں،نئے بینک اکاؤنٹ لاہور، میانوالی سے الیکشن لڑنے کے اخراجات کے لیے استعمال ہوں گے،غیرفعال اکاؤنٹ اور 2 نئے اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے بائیؤ میٹرک درکار ہے۔

وکیل خالدیوسف نے کہا کہ  بینک اکاؤنٹ عملے کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں بائیو میٹرک سامان سمیت ملنے کی اجازت دی جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بینک اکاؤنٹ سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان سے بینک عملے کی ملاقات سےمتعلق اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات جاری کردیں اور ریمارکس دیئے کہ جیل مینوئل کے تحت بینک عملے کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملنےکی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں