سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر مسافر کو گمشدہ سامان، لاکھوں روپے نقدی و زیورات لٹادیے

Dec 27, 2023 | 16:07 PM

ایک نیوز: سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کو اس کے گمشدہ سامان نقدی و زیورات واپس کردیے گئے ہیں۔ فیملی نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے نجی ایئر لائن کے ذریعے سفر کیا تھا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون مسافر بیگ ڈومیسٹک آمد لیول دوئم پر واقع بےبی چینج روم  میں بھول گئی تھی۔ بعدازاں خاتون سینیٹری اٹینڈنٹ محترمہ صوبیہ آصف نے بےبی چینجنگ روم سے نامعلوم بیگ اپنی تحویل میں لیا۔

محترمہ صوبیہ آصف نے ایس او پی کے مطابق بیگ تحویل میں لینے کے بعد ٹرمینل مینیجر ارائیول محترمہ تبسم آرا کے حوالے کیا۔ ٹرمینل مینیجر نے مذکورہ بیگ کو CAA Lost and Found سیکشن/آفس میں جمع کرادیا۔

بیگ میں تقریبا چالیس لاکھ روپے مالیت کے برابر برطانوی پاؤنڈز، 22830 پاکستانی روپے، سونا 10 تولہ، موبائل 02، لیڈی سوئس واچ 01 پائی گئیں۔ ایئرپورٹ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر بیگ ضروری اطمینان کے بعد خاتون مسافر کو واپس کردیا گیا۔

ایئرپورٹ اہلکار محترمہ صوبیہ آصف کو ان کی ایمانداری کے اعتراف میں تعریفی سند اور 25 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ خاتون مسافر نے سول ایویشن انتظامیہ اور عملہ کی ایمانداری کو سراہا۔

مزیدخبریں