عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاتیسراروز

Dec 27, 2023 | 16:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:راولپنڈی میں عام انتخابات 2024کے لیے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا تیسرا روز،چوہدری نعیم اعجاز، غلام سرور خان، محمد اعجاز الحق اور ملک ابرار سمیت متعدد امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج تیسرے روز راولپنڈی کے حلقہ  این اے53, 55,56 اور 57کے چار حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی جاری رہی۔ این اے53 اور پی پی10 سے چوہدری نعیم اعجاز کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دیتے ہوئے منظور کیے گئے۔

این اے53 سے غلام سرور خان اور روبینہ اجمل راجہ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ این اے 55راولپنڈی سے ملک ابرار احمد، زیاد خلیق کیانی اور محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

پی پی 15 سے رشید احمد خان،ملک منصور افسر،ارشد قریشی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور ہوئے۔پی پی 16سے ضیا اللہ شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

مزیدخبریں