این اے 156:پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد جٹ کےخلاف مقدمہ درج

Dec 27, 2023 | 15:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بورے والاکے حلقہ این اے 156سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد جٹ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہے کہ نذیر جٹ کے میٹر میں ٹرمینل میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔چوہدری نذیر احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30دسمبر کو ہے،سابق ایم این اے اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں،مقدمہ ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن کی درخواست پر درج ہوا۔

ایف آئی آر کےمتن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کا مقدمہ الیکشن میں رستہ روکنے کی سازش ہے،ہمارے خلاف ریاستی اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں