ویب ڈیسک: بچوں کی موجیں لگ گئیں۔ شدید دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت کیجانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ایک ہفتے تک بڑھانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 18 دسمبر سے ہوا تھا جو دو جنوری تک جاری رہیں گی۔
تاہم، گزشتہ چند دنوں کے دوران، ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پنجاب حکومت سرد موسم اور اسموگ کی وجہ سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے شیڈول میں تبدیلی کر سکتی ہے۔
ابھی تک پنجاب حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اگر سرد موسم برقرار رہتا ہے، تو صوبائی حکام کو اسکول دوبارہ کھولنے کے شیڈول میں ایڈجسٹمنٹ پر غور کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ کہ والدین نے حکام سے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ صوبے کے کچھ نجی اسکولوں نے پہلے ہی اپنا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کی جائے۔ والدین کے مطالبے کے جواب میں محکمہ تعلیم نے کہا کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔