کراچی کےایک مکان میں سلنڈر دھماکا،2بچوں سمیت 4 افراد زخمی

Dec 27, 2023 | 15:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لانڈھی نمبر چار کے مکان میں سلنڈر دھماکے میں دو خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 4 شاہی مسجد کے قریب واقع گھر میں سیلنڈر دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 بچے آگ میں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں