ڈیوس کپ: بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

ڈیوس کپ: بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
کیپشن: Davis Cup: India kneels down, decision to send team to Pakistan

ایک نیوز: پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی انعقاد کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ویزوں کے حصول کیلٸے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان فروری میں ہونے والی ڈیوس کپ ٹاٸی کیلٸےبھارت نے 18نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے۔ ویزوں کیلٸے بھارتی فہرست میں 7پلیٸرز 11آفیشلز شامل ہیں۔ 

کپتان روہت پٹیل سمیت سات کھلاڑیوں کے نام ویزوں کیلئے دیے گئے۔ آل انڈیاٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین بھی وفد میں شامل ہیں۔ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند ہیں۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ ٹاٸی تین فروری سے اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے۔ واضح رہے آٸی ٹی ایف نے بھارت کی ٹاٸی نیو ٹرل مقام پر کرانے کی اپیل مسترد کر دی تھی۔