ویب ڈیسک: پاکستان جا کر اپنے فیس بک فرینڈ نصراللہ سے شادی کرنے والی انجو عرف فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت میری اپنی سرزمین ہے اور ماں کی طرح ہے جب کہ پاکستان میرا پیار ہے، پیار بھی اتنا ہی پسند آتا ہے جتنی ماں پسند آتی ہے۔
انجو نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے پاکستان سے بھارت آکر محبت کی شادی کرنے والی سیما حیدر پر طنز کے تیر برسائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھاگ کر آئی۔ میں بھاگ کر کہیں نہیں گئی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ‘سیما تو بھارت آئی ہیں، کیا آپ پاکستان جائیں گی؟ اس کے جواب میں انجو نے کہا کہ ‘وہ (سیما) بھاگ کر آئی ہے، میں بھاگ کر پاکستان نہیں گئی تھی۔ مجھے واپس بھارت آنا ہے، یہ پہلے دن سے معلوم تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انجو نے سیما حیدر پر طنز کیا ہے۔ اس سے پہلے انجو نے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں سیماحیدر کو کوئی نہیں جانتا۔ سیما حیدر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، بھارت، نیپال اور سعودی عرب میں بچہ بچہ مجھے جانتا ہے۔ انہیں (انجو) مجھ سے کیا پریشانی ہے، معلوم نہیں۔