ایک نیوز: شکرگڑھ کے سرحدی علاقہ ابیال ڈوگر سے بذریعہ فون کال موصول ہونے والی اطلاع پر سول ڈیفنس نارووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کی جانب سے فائر کئے جانے والے 51mm مارٹر شیل کو برآمد کرکے محفوظ بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نارووال نے سرحدی علاقوں کے شہریوں سے کہا کہ بارودی مواد یا ایسی کسی بھی چیز کو خود اٹھانے کی بجائے اس چیز کی موجودگی کی اطلاع بروقت سول ڈیفنس کو دیں تاکہ ایسے خطرناک بارودی مواد کو بحفاظت ٹھکانے لگایا جاسکے اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔