ایک نیوز:شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ توہین الیکشن کمیشن صرف عمران خان کے خلاف کیوں نظر آ رہا ہے،لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور آپ الیکشن کے نام پر اربوں روپے لگا کر لوگوں کو اٹھا رہے ہیں،کیا یہ جمہوریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے ڈی آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے پیپرز کی سکروٹنی تھی،الحمداللہ سکروٹنی کلیئر ہو گئی ہے،ہم پشاور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جس طرح پچھلے دنوں میں پیپرز چھینے گئے ہیں یہ بد ترین مثال ہے،جن آئی جی کے نیچے یہ سارا کچھ ہوتا رہا وہ ابھی بھی قائم ہیں،جن ڈی سی کے ما تحت یہ ہوتا رہا وہ ڈی آر اور لگا دئے گئے ہیں۔
شعیب شاہین نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو پنڈی کے ڈی سی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ہے،کیا یہ فری اینڈ فئیر الیکشن ہیں؟اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی،جنہوں نے سائفر میں سازش کی وہ کیسے بے گناہ ہیں؟جس نے آواز اٹھائی اس کو آپ نے سزا دے دی،آج ایک ہی پارٹی جس کے پوری پاکستان کی عوام کھڑی ہے اس کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پورے پنجاب سے ہمارے ماتحتوں کو اٹھایا جا رہے ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن میں تو مسئلہ نظر آ رہا ہے پر پورے ملک میں جاری زیادتیاں نظر نہیں آ رہی ،اس حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت فائل کر دی ہے،امید ہے وہ آج لگ جائے گی،الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ توہین الیکشن کمیشن صرف عمران خان کے خلاف کیوں نظر آ رہا ہے،الیکشن کمیشن دوہرا معیار اس لئے ہے کیوںکہ انہوں نے جھوٹ بولا تھا کہ ہم نے سب کو تبدیل کر دیا تھا،میں نے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب کو ہٹا دیں مسئلے حل ہو جائیں گے۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگلا لگاؤں گا تو وہ بھی یہی کرے گا،لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور آپ الیکشن کے نام پر اربوں روپے لگا کر لوگوں کو اٹھا رہے ہیں،کیا یہ جمہوریت ہے۔