ایک نیوز: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2085ڈالر کی سطح پر آگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 220600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 189129 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے 2680روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2297.66روپے ہوگئی۔