پشاور سے الیکشن لڑنے پر شیرمروت اور تیمور جھگڑا میں ٹھن گئی

پشاور سے الیکشن لڑنے پر شیرمروت اور تیمور جھگڑا میں ٹھن گئی
کیپشن: Shermarot and Timur clashed over contesting elections from Peshawar

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے حلقہ این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ تحریکِ انصاف ہی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور شیر افضل مروت کے درمیان تنازع کا سبب بن گیا۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنماء الیکشن لڑے۔

اس معاملے پر مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32 پر الیکشن لڑنےکے لیے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔