پشاور: اسپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

Dec 27, 2023 | 12:17 PM

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق غنی بیرون ملک ہیں اور وہ آنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کا پاسپورٹ بھی زائد المعیاد ہے، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مشتاق غنی کو ہائی کورٹ نے 27 دسمبر تک سفری ضمانت دی تھی تاہم 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اگر پاسپورٹ زائد المعیاد ہے تو وہ ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں