سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس بھی غائب، صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں

Dec 27, 2023 | 12:12 PM

ایک نیوز: ملک میں سردی کی شدید لہر آتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی بےپناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بجلی صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ 

آئی پی پیز کو گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے لیسکو ریجن میں تین سے پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں تین سے چار جبکہ دیہی علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ شدید سردی کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ 

مزیدخبریں