عام انتخابات2024:جھنگ کی اہم شخصیت کان لیگ میں شمولیت کافیصلہ

عام انتخابات2024:جھنگ کی اہم شخصیت کان لیگ میں شمولیت کافیصلہ
کیپشن: عام انتخابات2024:جھنگ کی اہم شخصیت کان لیگ میں شمولیت کافیصلہ

ایک نیوز:الیکشن 2024 کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری،مسلم لیگ ن نے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی کردی جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کی ایک اور بڑی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف آج جھنگ کے لیے روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم شہباز شریف آج دن شاجیونا میں فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کریں گے،شہباز شریف شاہ جیونا دربار پر چادر بھی حاضری دیں گے اور  چڑھائیں۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں فیصل صالح حیات باقائدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا علان کریں گے،شہباز شریف فیصل صالح حیات کو باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے،فیصل صالح حیات نے 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا،فیصل صالح حیات نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔