ایک نیوز: دسمبر کا مہینہ اختتام پذیر ہونے کو ہےتاحال بارش نہیں ہوئی ،بارش نہ ہونے کی وجہ سے سموگ میں بھی کمی نہ آسکی دوسری جانب دھند کا بھی راج ہے،دھند میں اضافے کے باعث موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہےجبکہ خشک سردی کے باعث بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے ایم 1 دُھند کی شدت میں کمی کے باعث پشاور سے راشکی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے جبکہ ایم 2 موٹروے لیلہ سے کوٹ مومن تک تا حال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں،سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔