شمالی وزیرستان میں یوم قائد کے موقع پر پروقار تقریبات کا انعقاد 

Dec 27, 2023 | 08:43 AM

ایک نیوز: شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں پاک فوج، سول انتظامیہ، ملکان و مشران، نوجوان، طلباء اور بچوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ 

پاک فوج کے زیر انتظام مختلف سکولوں اور کالجوں میں طلباء اور طالبات نے اپنی دانشورانہ صلاحیتوں اور علمی مہارتوں کی بدولت سامعین کو قائد اعظم کی پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے روشناس کروایا۔ 

اس موقع پر طلباء و طالبات نےملی نغمے اور فرمان قائد لوگوں کو پڑھ کر سنائے اور خوب داد وصول کی۔ طلباء کی جانب سے پرجوش اور ولولہ انگیز تقاریر بھی کی گئی جس میں قائد اعظم کی مملکت خداداد پاکستان کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا گیا۔ 

طلباء کا کہنا تھا کہ "بلا شبہ قائداعظم نے ہمیں اپنی جہد مسلسل اور عمل پیہم کی بنیاد پر بر صغیر کے مسلمانوں کو سامراجیت کے راج اور غلامی سے آزاد کروایا"۔

مزیدخبریں