انسانی سمگلنگ کا شبہ ،فرانس نے بھارتی طیارہ واپس بھیج دیا

انسانی سمگلنگ کا شبہ ،فرانس نے بھارتی طیارہ واپس بھیج دیا
کیپشن: انسانی سمگلنگ کا شبہ ،فرانس نے بھارتی طیارہ واپس بھیج دیا

ویب ڈیسک :فرانس نے  انسانی اسمگلنگ کے شبے میں 4 روز تک روکے گئے طیارے کو واپس بھارت بھیج دیا۔
فرانسیسی حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جہاز کو 21 دسمبر کو تحویل میں لے لیا گیا تھا، رومانین طیارہ متحدہ عرب امارات سے مسافروں کو لیکر نکاراگوا کی جانب جا رہا تھا، فرانس کے واٹری ائیرپورٹ پر طیارے نے سپلائی کیلئے لینڈ کیا تھا۔

طیارے میں 300 سے زیادہ بھارتی باشندے سوار تھے،امارات سے نکاراگوا جانے والے طیارے کوچار روز تک فرانس کی شمپین کاؤنٹی کے ائیرپورٹ پر روک رکھا تھا۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق طیارے کے 303 مسافروں میں سے 276 کو ممبئی واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی 25 مسافروں نے فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، ان میں 21 ماہ کا بچہ اورمتعدد نابالغ بھی شامل ہیں۔ 

پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفترکا کہنا ہے کہ 2 افراد کوانسانی اسمگلنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیاتھا،جنہیں جج کے سامنے پیش ہونے کے بعد رہا کردیا گیا ہے،پولیس نےخفیہ اطلاع ملنے کے بعد طیارے کو روکا تھا۔