عماد وسیم کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ

Dec 27, 2023 | 06:24 AM

ایک نیوز :عماد وسیم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ریکارڈ بنادیا ،ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز اور 50 وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز بنانے اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔عماد وسیم سے قبل جو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں کیرن پولارڈ، اظہر محموداور آندرے رسل شامل ہیں۔ کیرن پولارڈ نے یہ کارنامہ 2010، اظہر محمود نے 2012 اور آندرے رسل نے 2016 میں سرانجام دیا ۔

35 سالہ کھلاڑی نے بگ بیش لیگ میں میلبور ن سٹارز کی جانب سے آج اپنا پہلا میچ کھیلا جس دوران انہوں  نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں کردار اد ا کیا ۔

مزیدخبریں