ویب ڈیسک :امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں کے تیار کردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے سوفٹ ویئر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔ ٹیسلا فیکٹری میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو ہنگامی شٹ ڈاؤن بٹن دبانا پڑا۔
دو عینی شاہدین ملازمین کے مطابق حملہ آور روبوٹ نے انجینئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپ دیئے۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔