ممبئی میں  بم دھماکوں کا خطرہ،  دھمکی آمیز ای میل موصول

Dec 27, 2023 | 03:19 AM

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ممبئی میں دھماکوں کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل بھیجنے والے نے ممبئی میں 11 مقامات پر بم نصب کرنے کا بھی بتایا۔دھمکی دینے والے نے ای میل میں قومی مالی معاملات میں بدعوانی پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ای میل ملنے کے بعد بھارتی پولیس نے تلاشی کے بعد تمام 11 مقامات کو کلیئر کردیا۔

مزیدخبریں