ویب ڈیسک :200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندر شیکھر اور معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کی واٹس ایپ چیٹ منظرِ عام پر آگئی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سکیش چندر شیکھر نے جیل میں قید ہونے کے باوجود خفیہ نمبر سے جیکلین فرنانڈیز کو واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجے ہیں۔ملزم کی جانب سے ایک پیغام 30 جون 2023 کو بھیجا گیا جس میں اس نے فرمائش کی تھی کہ ’اس ماہ کی 6 تاریخ کو عدالت میں پیشی کے دوران آپ سیاہ کُرتہ یا اسی رنگ کی کوئی اور چیز پہن کر آئیں تاکہ میں تصدیق کر سکوں کہ آپ کو میرا واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام موصول ہوگیا ہے۔
ایک اور میسج میں سکیش چندر شیکھر نے لکھا تھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ آپ نے عدالت میں پیشی کے دوران سیاہ رنگ کی کوئی چیز نہیں پہنی تھی۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کیا سوچ رہی ہیں، مجھ سے دور بھاگ رہی ہیں یا مجھ سے جان چھڑانا چاہتی ہیں۔‘
ملزم نے پیغام میں لکھا تھا کہ مجھ سے دور ہونا آپ کے فائدے میں نہیں ہوگا، ایک میں ہی ہوں جو آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، میں آپ کیلیے کچھ بھی کر سکتا ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ’18 تاریخ کو پھر پیشی ہے اور اس مرتبہ آپ رنگ برنگی کُرتہ زیب تب کیجیے گا یا پھر سفید شرٹ پہن لیجیے گا تاکہ مجھے پتا چل سکے کہ آپ کو میرا پیغام مل گیا۔‘
صرف یہی نہیں بلکہ سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیکلین فرنانڈیز کو ایک فلم ڈائریکٹر و گیتنگار کی جانب سے فلم کی پیشکش کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کے خلاف مرکزی گواہ ہیں۔