پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کافیصلہ

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کافیصلہ
کیپشن: پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کو فارغ کیئے جانے کا امکان ہے ، دو نوں غیر ملکی کوچز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی ،دورہ نیوزی لینڈ کیلئے مخصوص بیٹنگ کوچ کا تقرر نہیں کیا جائے گا، نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز میں یاسر عرفات ہائی پرفارمنس کوچ کے فرائض انجام دیں گے ۔

 یاسر عرفات محمد حفیظ کے ہمراہ  بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے،ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ بھی بیٹرز کو پیش آنیوالی تکنیکی مسائل پر کام کرینگے، یاسر عرفات لاہور میں 28 دسمبر سے شروع ہونیوالے ٹریننگ کیمپ کے کمانڈنٹ ہونگے، محمد حفیظ کی رائے  پر یاسر عرفات کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے، محمد حفیظ کی مشاورت سے ہی باولنگ کوچز سعید اجمل اور عمرگل کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی، ذکاء اشرف کی حتمی منظوری سے یاسر عرفات کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔