ایک نیوز: سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نےجنرل (ر) فیض حمیدسے اختلافات کے تاثر کو رد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نےسینئرصحافی سے 6گھنٹے طویل نشست کی۔جس میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ سابق آرمی چیف کاکہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمیدریٹائرمنٹ کے بعد ان سے ملاقات کے لیے بھی آئے اور دونوں اب مل کر ویلفیئر کا کوئی پروجیکٹ بھی بنا رہے ہیں۔جنرل (ر) فیض حمید کی ان تھک محنت کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ شخص18،18 گھنٹے کام کرتا تھا اور اس کی ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے سپہ سالار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایمان داری‘ پروفیشنل ازم اور ملک سے محبت کے بھی معترف ہیں‘ ان کا خیال ہے کہ جنرل عاصم عربی زبان جانتے ہیں‘ گلف کے تمام معاملات کواچھی طرح سمجھتے ہیں۔ان کے شاہی خاندانوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ یہ ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی رہے ہیں۔مکمل سولجر ہیں اور ہر قسم کا پریشر برداشت کر لیتے ہیں لہٰذا یہ فوج اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے آسانی سے نبٹ لیں گے۔
قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ خدشہ ہے کہیں میری طرح نئے آرمی چیف کے خلاف بھی ٹرولنگ نہ شروع ہو جائے اور اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو یہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہو گا۔