ایک نیوز نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ حکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب سپاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھُلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا۔ دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی اور دشمن اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھی۔