وزیراعظم نے مزید وقت مانگ لیا

وزیراعظم نے مزید وقت مانگ لیا
کیپشن: The Prime Minister asked for more time

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسائل کا پہاڑ 8 ماہ میں ختم نہیں ہو سکتا، حکومت کو مزید وقت درکار ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک لاڈلے کو تیار کیا جا رہا تھا اس لیے مسلم لیگ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، طوفان بدتمیز تھا، ہمارے اچھے کاموں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ کہاں گئی پنجاب کی 56 کمپنیوں کا کیس؟ ثاقب نثار پنجاب کی 56 کمپنیوں کے پیچھے پڑ گئے تھے، 5 سال ہو گئے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ پروپیگنڈا کر کے پاکستان کی برق رفتار ترقی کو روکا گیا، انشا اللہ چیزوں کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، مہنگائی پرعوام صبر و تحمل کا بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمیں فوری طور پر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے زراعت کی ترقی ہو۔


شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ جب گیس سستی تھی تب پی ٹی آئی حکومت نے نہیں خریدی، روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بہاولپور میں جب پہلے سولر پارک کی بنیاد رکھی تھی تب بڑی تنقید کی گئی، قائداعظم سولرپارک کوانتہائی شفاف طریقے سےلگایا گیا، قائداعظم سولر پارک کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، نوازشریف دورمیں ترقی ٹیم ورک کا نتیجہ تھی۔


ان کا مزید کہنا تھاکہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے،اتحادی حکومت ملک میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، مہنگی بجلی نے معیشت کے پرخچے اڑا دئیے، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر گزارہ نہیں، 27 ارب تیل، گیس کی امپورٹ پر چلے جاتے ہیں، ترقی اورخوشحالی کہاں سےآئے گی۔