ایک نیوز نیوز: سعودی عرب شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے علاقے تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ جبکہ برف باری کے باعث تبوک ریجن سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مقامی اور ملک کے دوسرے حصوں سے سیاحوں نے برف باری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے تبوک کا رخ کر لیا۔