مولاناطارق جمیل دل کا دورہ  پڑنے پر ہسپتال منتقل

Dec 27, 2022 | 20:01 PM

ایک نیوز :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق معروف عالم دین طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نےاپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہم میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔


یوسف جمیل کی ٹویٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی  ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔اپنی ویڈیو میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے۔


ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

مزیدخبریں