سبجیکٹ سپیشلسٹس کو واجبات کی عدم اد ائیگی پرجواب طلب

 سبجیکٹ سپیشلسٹس کو واجبات کی عدم اد ائیگی پرجواب طلب
کیپشن: Response to subject specialists on non-payment of dues

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے سبجیکٹ سپیشلسٹس کو واجبات کی عدم اد ائیگی  پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نےواجبات کی عدم اد ائیگی کےخلاف اپیل کی سماعت میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کیا۔ اپیل کنندہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ فزیکل ایجوکیشن میں گریڈ سولہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے پرموشن چینل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت پنجاب نے گریڈ سترہ میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کےطور پر ترقی دےدی حکومت نے تعلیم اور تجربہ کی بنیاد پر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے گریڈ میں ترقی دی۔

اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی کہمراعات کااطلاق نوکری پرتعیناتی کے دن سے کیاجائے۔