ایک نیوز:ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہر دوگھنٹے بعد ایک گھنٹہ کیلئے بجلی بند ہونے لگی۔
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نے دوبارہ ڈیرے ڈال دئیے ۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہر دو گھنٹے بعد گھنٹہ کےلئے بجلی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار3 سو 21 میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے۔بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔پن بجلی سے 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار5 سو55 میگاواٹ ہے۔شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چار گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔